Friday, 29 March 2024, 03:01:30 am
بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ،عالمی برادری نوٹس لے:رپورٹ
January 23, 2022

File photo

بھارتیہ جنتا پارٹی کی فسطائی ہندوتوا حکومت کے زیر قیادت بھارت اقلیتوں کے لئے ایک خطرناک ملک بن گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروسز کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کو جسمانی، نفسیاتی اور معاشی اذیتیں دی جارہی ہیں اور ہندوتوائوں کے ہاتھوں منظم مظالم کا سامنا ہے۔رپورٹ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی حکومت میں مسلمانوں، سکھوں ، مسیحیوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں کے مصائب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا، خوفزدہ اورہراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں نے دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے کیونکہ فسطائی مودی حکومت ہندو توا ہدایات کے مطابق بھارت کی پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقلیتوں کی حالت زار اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.