Saturday, 23 February 2019, 05:17:19 am
راجہ فاروق کی سڑکوں سے برفانی تودے ہٹانے اور مرمت کی ہدایت
January 23, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بارش اور برف باری کے بعد آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفانی تودوں کو ہٹانے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کے روز نوسیری میں تباہ شدہ سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ اداروں کو ماہرین ارضیات سے مشاورت کے ساتھ سڑک کی دوبارہ تعمیر اور ٹریفک کی جلد بحالی کی ہدایت کی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ضروری اشیاء کی قلت نہ ہونے دی جائے۔ادھر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت ڈیجیٹل اور پروگریسو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ای گورننس ہماری حکومت کا ویژن ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں اور اداروں کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ انہیں ملک اور بیرون ملک مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جاسکے۔