امریکہ کامیانمار پر روہنگیا مسلمانوں پر تشدد ختم کرنے کیلئے فوری کارروائی پر زور
22 ستمبر 2017 (20:52)
0

امریکہ نے میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ رکھائن صوبے میں تشدد کے خاتمے کیلئے فوری کارروائی کرے۔
امریکہ کے نائب معاون وزیر خارجہ پیٹرک مرفی نے جمعہ کے روز بنکاک سے کانفرنس کال پر کہاکہ رکھائن صوبے میں تمام تر حالات کی ذمہ داری سیکورٹی حکام اور مقامی عہدیداروں پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تشدد کو روکنے اور انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی کیلئے کارروائی کی ضرورت ہے۔
سوچی کی آخری تقریر میں کیے گئے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے مرفی نے کہاکہ وہ ان وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ان کے تعاون کے منتظر ہیں۔