پاکستان یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں طویل المیعاد سٹرٹیجک اشتراک عمل کا خواہشمند ہے،ایاز صادق
22 ستمبر 2017 (20:42)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شراکت داری اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں طویل المیعاد سٹرٹیجک اشتراک عمل کی خواہشمندہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوس کاٹین کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔
یورپی یونین کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین بنیادی ڈھانچے ' صنفی مساوات' صحت اور تعلیم کی ترقی کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی۔