وزیر تجارت نے کہا کہ کپاس اور ٹیکسٹائل سے منسلک تاجروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

حکومت ٹیکسٹائل کے شعبے کو سہولیات فراہم کرے گی،پرویز ملک
22 ستمبر 2017 (20:33)
0

تجارت اور ٹیکسٹائل کے وزیر پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے کو سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوںنے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کپاس اور ٹیکسٹائل سے منسلک تاجروں کے اعتماد کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔