پاکستان،چین کی مشترکہ فضائی مشقیں''شاہین سکس'' ارمچی میں جاری
22 ستمبر 2017 (20:29)
0

پاکستان اور چین کے درمیان شاہین سکس مشترکہ فوجی مشقیں ارمچی میں جاری ہیں۔
چینی اور پاکستانی فضائی افواج نے فوجی مشقوں میں ایک ہی لڑاکا طیاروں میں بیٹھ کر باہمی اعتماد کا مظاہرہ کیا ۔
پاک چین مشترکہ تربیتی کمان آفس کے سربراہ لی WENGANG نے کہا ہے کہ لڑائی کیلئے ایک ہی طیارے میں بیٹھنا دونوں ممالک اور ان کی افواج کے درمیان گہرے باہمی اعتماد کااظہارہے ۔
مشترکہ مشقیں اس ماہ کی 27 تاریخ تک جاری رہیںگی۔