وزیر خارجہ کا تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور۔

پاکستان ،روس کا دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
22 ستمبر 2017 (20:24)
0

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے نیو یارک میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے باہمی کوششیں کرنے اوربین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خواجہ محمد آصف نے روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا انہوںنے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سرگئی لاروف نے تجویز پیش کی کہ آئندہ بین الحکومتی کمیشن میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت' سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں روابط کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔
دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔