پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشن نے ورکنگ باؤنڈری کے نواح میں مقیم پاکستانی شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا۔

file photo

پاک فوج کا عوام کی سیکورٹی یقینی بنانے اور لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کے عزم کا اظہار
22 ستمبر 2017 (19:42)
0

پاک فوج نے اس غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی اور آئندہ کسی بھی بھارتی جارحیت روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

اس عزم کا اظہار پاکستان اور بھارت کے ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹر جنرلز کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن رابطہ کے دوران کیا گیا۔
پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشن نے ورکنگ باؤنڈری کے نواح میں مقیم پاکستانی شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا۔
گزشتہ رات اس واقعے میں چھ بے گناہ شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔
اس خلاف ورزی سے تمام موجودہ مفاہمت کو نقصان پہنچا ہے۔