بحراوقیانوس میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرسکتے ہیں : شمالی کوریا
22 ستمبر 2017 (16:39)
0

  شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان کے ملک کو تباہ کرنے کے بیان کے بعد بحراوقیانوس میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرسکتا ہے۔

 تاہم شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن نے واضح نہیں کیا کہ ان کا ردعمل کیا ہوگا۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر کم کے وزیر خارجہRi yong ho  نے کہا ہے کہ ان کا ملک بحراوقیانوس میں بے مثال قوت کے حامل ہائیڈروجن بم کے تجربے پر غور کرسکتا ہے۔

اُدھر ایٹمی حملے سے متاثر واحد ملک جاپان نے دھمکی کو مکمل طورپر ناقابل قبول قرار دیا ہے۔