جموں و کشمیر مسلم لیگ نے غیر قانونی طورپر قید حریت رہنمائوں، مسرت عالم بٹ اور آسیہ اندرابی کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کااظہار
22 ستمبر 2017 (16:30)
0

 مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے غیر قانونی طورپر قید حریت رہنمائوں، مسرت عالم بٹ اور آسیہ اندرابی کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔

  جموں وکشمیر مسلم لیگ کے ترجمان سجاد ایوبی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دونوں رہنما مسرت عالم بٹ اور آسیہ اندرابی کئی طرح کے عارضوں میں مبتلا ہیں جبکہ حکام جیل میں انہیں صحت کی بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کررہے۔

 انہوںنے کہاکہ غیر قانونی حراست کو طول دینے کامقصد ان کے حوصلے پست کرنا ہے لیکن بھارت اور مقبوضہ علاقے میں موجود ان کی کٹھ پتلیاں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔