قومی خواتین کرکٹ ٹیم ،نیوزی لینڈ کے ساتھ3 ایک روزہ اور4ٹی ٹونٹی میچ  کھیلے گی 
22 ستمبر 2017 (16:23)
0

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اورچار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کے دورہ متحدہ عرب امارات کی تفصیلات کااعلان کردیاہے۔

 پی سی بی اکتیس اکتوبر سے چودہ نومبر تک شارجہ میں آئی سی سی ویمن کرکٹ چمپئن شپ کے لئے نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

 تمام میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔