ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کا رجحان بند ہونا چاہیے: طلال چوہدری
22 ستمبر 2017 (15:41)
0

 داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہاہے کہ ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کا رجحان بند ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی نااہلی سے نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچا بلکہ ترقی کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

 ماڈل ٹائون کمیشن کی رپورٹ کوعام کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیونکہ مقدمے کی سماعت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔