خواجہ آصف   نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پاکستا ن  روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے :وزیر خارجہ
22 ستمبر 2017 (15:00)
0

  وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے نیو یارک میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے باہمی کوششیں کرنے اور بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 خواجہ محمد آصف نے روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا انہوں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سرگئی لاروف نے تجویز پیش کی کہ آئندہ بین الحکومتی کمیشن میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں روابط کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔

 نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر سارک کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے   وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی چیلنجوں سے مشترکہ طورپر نمٹنے کیلئے سارک کو اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ سارک فورم خاص طورپر خطے کی ترقیاتی ضروریات کے لئے اہم ہے ۔

 اجلاس کی میزبانی اورصدارت نیپال کے وزیرخارجہ نے کی۔