ریاستی اورسرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے  قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی تعداد چودہ لاکھ ہے۔

انسداد منشیات کی نئی پالیسی جلدمرتب کی جائے گی: صلاح الدین ترمذی
22 ستمبر 2017 (14:00)
0

  سینیٹ کو آج بتایا گیا کہ منشیات کی سمگلنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے انسداد منشیات کی نئی پالیسی مرتب کی جائے گی ۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر انسداد منشیات صلاح الدین ترمذی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان افیون سے پاک ملک ہے جس کی تصدیق اقوام متحدہ نے بھی کی ہے تاہم افغانستان میں بڑی تعداد میں تیار کی گئی منشیات پاکستان کے ذریعے دنیا کے دیگر ملکوں کو سمگل کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ پاک فوج کی طرف سے سرحد پر لگائی جانے والی باڑ سے بھی منشیات کی سمگلنگ کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

ریاستی اورسرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی تعداد چودہ لاکھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی باعزت اوررضا کارانہ طور پر وطن واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال چھ لاکھ چھیالیس ہزار پناہ گزین واپس افغانستان گئے ۔