ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
22 ستمبر 2017 (08:56)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہیگا۔
تاہم مالاکنڈڈویژن اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 25,کراچی 26,پشاور 22,کوئٹہ 11,گلگت 13,مری 16اورمظفرآباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ