روہنگیامسلمانوں کے خلاف نسلی تعصب پرمبنی مہم رکوانے کیلئے کوششوں میں اضافہ کیاجائے:سعودی عرب
22 ستمبر 2017 (08:31)
0

سعودی عرب نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ روہنگیامسلمانوں کے خلاف نسلی تعصب پرمبنی مہم رکوانے کیلئے کوششوں میں اضافہ کیاجائے۔
یہ بات یورپی یونین میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز بن محمد ال واصل نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں میانمار کے بارے میں حقائق کاپتہ لگانے والے مشن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
سعودی عرب نے روہنگیا مسلمان اقلیت کیخلاف حالیہ پرتشدد واقعات کی بھی مذمت کی جن کے نتیجے میں لاکھوں شہری بے گھر ہوگئے ہیں۔