بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی شاندارکارکردگی کوسراہاہے
22 ستمبر 2017 (07:43)
0

بل اینڈMelinda گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں شاندارپیشرفت کو سراہاہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار نیویارک میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کااعادہ کیا۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے خصوصاً پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ Melinda گیٹس فاؤنڈیشن کی کاوشوں پربل گیٹس کاشکریہ ادا کیا۔