وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پراتفاق کیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کے دستاویزی ثبوت پیش کئے ہیں
22 ستمبر 2017 (07:01)
0

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریز سے ملاقات کی اور کشمیر اورافغانستان کے تنازعات سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی اُن اصلاحاتی اقدامات کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا جن کامقصد عالمی ادارے کی استعداد کار میں اضافہ اور اسے مزید موثر بنانا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کی حمایت کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں سے متعلق دستاویزی ثبوت بھی پیش کئے۔
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن کی نگرانی کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ میں توسیع پرزوردیا۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پراتفاق کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کوسراہا۔انہوں نے قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت اور کردار کیلئے عالمی ادارے کی جانب سے شکریہ اداکیا۔