انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت ، ادویات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کا پاکستان،نیپال آزاد تجارتی منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور
22 ستمبر 2016 (22:12)
0

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اور نیپال کے درمیان آزاد تجارت کے منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ نیپال کے وزیر خارجہ ڈاکٹرپرکاش شیرن Mahrtکے ساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر جمعرات کو نیویارک میں گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت ، ادویات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔
اس موقع پر نیپال کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔