وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک کے دور دراز علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
22 ستمبر 2016 (21:41)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات عالمی بنک کے نائب صدرHar Twig-Schafer کے ساتھ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے اگلے ماہ واشنگٹن میں عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے ہونیوالے اجلاسوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ان منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جن پر عالمی بنک کے تعاون سے عملدرآمد کیاجارہاہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک کے دور دراز علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے۔
عالمی بنک کے نائب صدر نے کہاکہ بنک ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔