پاکستان افتتاحی میچ میں چائینز تائی پے سے مقابلہ کرے گا

انڈر18ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ:قومی ٹیم ڈھاکہ روانہ
22 ستمبر 2016 (21:05)
0

پاکستان ہاکی ٹیم ہفتے سے شروع ہونے والے انڈر۔18ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جمعرات کو ڈھاکہ روانہ ہوئی۔
پاکستان ہفتے کو افتتاحی روز اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائی پے سے مقابلہ کرے گا جبکہ اتوار کے روز چین پیر کو ہانک کانگ کے خلاف میچ کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اس ماہ کی انتیس اور فائنل تیس ستمبر کو کھیلا جائے گا۔