گریس شیلٹن نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے اور قائداعظم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکہ کی نئی نامزد قونصل جنرل کی مزار قائد پر حاضری
22 ستمبر 2016 (20:56)
0

کراچی میں امریکہ کی نئی نامزد قونصل جنرل گریس شیلٹن نے جمعرات کے روز قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کا دورہ کیا اور مزار پر پھول چڑھائے۔
امریکی قونصل جنرل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے اور قائداعظم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک جمہوری ' مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے قائداعظم کے نظریے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔