وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشت کاروں کو بجلی نرخوں اور کھاد پر رعائت سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔

حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی حکمت عملی پر عمل پیراہے:شہباز
22 ستمبر 2016 (20:52)
0

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایک انقلابی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ 

وہ جمعرات کے روز لاہور میں خوراک کے قومی تحفظ کے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے کاشت کاروں کو شرح سود کے بغیر قرضے جاری کرنے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو بجلی کے نرخوں اور کھاد پر رعائت سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔