وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے عالمی طاقتوں سے کہا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔

وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیریو ں کے موقف کی بھرپور انداز میں وکالت کی:راجہ فاروق
22 ستمبر 2016 (20:33)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حید رنے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں کشمیریوں کے موقف کی بھرپور انداز میں وکالت کی ہے۔ 

وہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جمعرات کو ان کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی انتہا پسند رہنمائوں کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر حل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے عالمی طاقتوں سے کہا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔