چیئرمین نیب نے کہا کہ بد عنوانی کے خلاف کوئی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

بد عنوانی معاشرے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے:گورنر
22 ستمبر 2016 (19:51)
0

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بد عنوانی معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ 

وہ جمعرات کے روز کراچی میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے گفتگو کر رہے تھے۔
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ بد عنوانی کے خلاف کوئی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمے اور قومی اثاثوں کی واپسی کے لیے پر عزم ہے۔