وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت نے صحت کے شعبے میں متعددمنصوبے شروع کئے ہیں۔

ڈار کا اکتوبر سے نئے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تنخواہ بڑھانے کا اعلان
22 ستمبر 2016 (19:43)
0

وزیرخزانہ نے جمعرات کی شام اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملک کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کردیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی ان پالیسیوں کے باعث مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت توانائی کی قلت پرقابو پانے کیلئے انتھک محنت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال جون تک شہروں میں لوڈشیڈنگ کم ہوکر تین گھنٹے اوردیہی علاقوں میں چار گھنٹے رہ جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پچیس ہزارمیگاواٹ کے توانائی منصوبوں پرکام جاری ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت نے صحت کے شعبے میں متعددمنصوبے شروع کئے ہیں۔
وزیرخزانہ نے اعلان کیا کہ اس سال اکتوبرسے نئے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تنخواہ بڑھا کر73ہزار روپے ماہانہ اورہائوس آفیسرز کی 40ہزار روپے کی جائے گی۔