یہ دہشت گرد شہریوں، پولیس اورمسلح فورسز کے اہلکاروں پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

جنرل راحیل کی7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
22 ستمبر 2016 (19:30)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ دہشت گرد شہریوں، پولیس اورمسلح فورسز کے اہلکاروں پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔
فوجی عدالتوں نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی تھی۔
سزا پانیوالے دہشت گردوں میں محمدقاسم طوری، عابد علی،محمددانش، سید جہانگیرحیدر،ذیشان، Mutahar خان اوررحمان الدین شامل ہیں۔