سیاسی رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے پر وزیر اعظم کی تعریف کی۔

سیاسی رہنمائوں کی مسئلہ کشمیر پرجرأت مندانہ موقف اپنانے پر وزیر اعظم کی تحسین
22 ستمبر 2016 (19:26)
0

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جرات مندانہ موقف اپنانے پر وزیر اعظم نواز شریف کو سراہا ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر وزیر اعظم کی تعریف کی۔
امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین ملک ابرار احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان غیر متزلزل موقف پیش کیا ۔
سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ نواز شریف کے خطاب میں کشمیر کے نصب العین کی وکالت کے علاوہ ملک کے عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی گئی ۔
وزیر اعظم کے خطاب کے بعد امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے کیلئے حکومت کی مدد کریں۔