شامی صدر نے حلب میں امدادی قافلہ روکنے کا امریکی الزام مسترد کر دیا۔

بشار الاسد کا امریکہ پر شام میں جنگ بندی کی ناکامی کا الزام
22 ستمبر 2016 (18:30)
0

شام کے صدربشارالاسدنے امریکہ پرشام میں جنگ بندی کی ناکامی کاالزام عائد کیاہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے امریکہ کے اس الزام کومسترد کردیا کہ شام یا روس کے جہازوں نے حلب میں امدادی قافلے کاراستہ روکا۔
انہوں نے کہاکہ انتہاپسندوں کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ اتحاد کیلئے امریکہ نے آمادگی ظاہرنہیں کی۔