مشیر قومی سلامتی نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے:جنجوعہ
22 ستمبر 2016 (18:27)
0

قومی سلامتی کے مشیرناصرخان جنجوعہ نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
قومی سلامتی کے مشیرنے پاکستان اوربھارت کی جانب سے ذمہ دارانہ رواداری پرمبنی رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی میڈیا کے غیرذمہ دارانہ پروپیگنڈے کادانشمندانہ جواب دیتا ہے۔
ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پوراخطہ عدم استحکام کاشکار ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کشمیرمیں حالیہ بھارتی مظالم کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔