امریکہ میں نائن الیون کے حملوں کے تناظر میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد 2011 میں طالبان کی طرف سے شروع کی گئی خانہ جنگی کے بعد یہ پہلا امن معاہدہ ہے۔

افغان حکومت اور جنگجو گلبدین حکمت یار کے درمیان امن معاہدے پر دستخط
22 ستمبر 2016 (16:01)
0

افغان حکومت نے جنگجو گلبدین حکمت یار کے ساتھ آج ایک امن معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاکہ طالبان کے ساتھ بھی اسی قسم کے معاہدے کی راہ ہموار ہو سکے۔

امریکہ میں نائن الیون کے حملوں کے تناظر میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد 2011 میں طالبان کی طرف سے شروع کی گئی خانہ جنگی کے بعد یہ پہلا امن معاہدہ ہے۔
معاہدے پر کابل کی عالمی امن کونسل کے سربراہ احمد گیلانی ، قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمار اور حکمت یار کے نمائندے امین کریم نے دستخط کئے ہیں۔