حلب کے گردونواح میں لڑائی اور ایک امدادی قافلے پر حملے کے پیش نظر بارہ ستمبر کو ہونے والا جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔

معاہدے کو بچانے کے لئے شام میں جنگ بندی ہی بہترین ممکنہ ہے:روس
22 ستمبر 2016 (15:59)
0

روس نے کہا ہے کہ اس کا خیال میں شام میں امریکہ اور روس کی حمایت سے طے پانے والے معاہدے کو بچانے کے لئے شام میں جنگ بندی ہی بہترین ممکنہ ہے۔ روس کے خبررساں ادارے کے مطابق نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور روس کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ حلب کے گردونواح میں لڑائی اور ایک امدادی قافلے پر حملے کے پیش نظر بارہ ستمبر کو ہونے والا جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغیوں نے معاہدے کو نقصان پہنچایا جبکہ امریکہ بھی اعتدال پسند باغیوں کو دہشت گرد گروپوں سے الگ کرنے پر آمادہ کرنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔