سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہو گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کاپشاور میں سرکلر ٹرین چلانے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ
22 ستمبر 2016 (15:45)
0

خیبرپختونخواء حکومت نے پشاور میں سرکلر ٹرین چلانے کیلئے چین کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہو گا۔
ٹرین پشاور ، چارسدہ ، مردان اور نوشہرہ کے درمیان چلائی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں ٹرین سروس کو صوابی اور صوبے کے دوسرے علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔