پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مظاہرے ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہیں اور ترقی کے عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

عوام مظاہروں اور دھرنوں سے تنگ آ چکے ہیں:شہباز شریف
22 ستمبر 2016 (15:41)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور میں رکن قومی اسمبلی رضا ہراج سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود اور خدمات کیلئے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام مظاہروں اور دھرنوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ اقتصادی ترقی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرے ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہیں اور ترقی کے عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے ترقی مخالف عناصر کو مسترد کر دیا ہے۔