سعودی عرب کے قونصل جنرل نے مراد علی شاہ کو بتایا کہ سعودی سفارتخانہ پاکستانیوں کو روزانہ سات سو ورک ویزے جاری کر رہا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے:وزیراعلیٰ سندھ
22 ستمبر 2016 (15:37)
0

سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد عبداﷲ الدائم نے آج کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سعودی سفارتخانہ پاکستانیوں کو روزانہ سات سو ورک ویزے جاری کر رہا ہے۔