امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دیں ۔ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر جراتمندانہ موقف اختیار کرنے پر وزیراعظم  کی تعریف
22 ستمبر 2016 (15:34)
0

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر جراتمندانہ موقف اختیار کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کی ہے۔خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دیں ۔ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔

وزیراعظم نواز شریف کشمیری عوام کی مطالبات کی یک زبان ہو کر حمایت کر رہے ہیں اور انہوں نے ماورائے عدالت ہلاکتوں کی آزادنہ تحقیقات اور بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا حقائق جاننے کا مشن بھجوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔