اسحق ڈارنے کہا کہ قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر خزانہ کی بہاماس لیکس میں نامزد افراد اور کمپنیوں بارے تحقیقات کی ہدایت
22 ستمبر 2016 (15:21)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ذرائع ابلاغ کی طرف سے بہاماس لیکس میں نامزد افراد اور کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔آج اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے قانون کے مطابق فوری کارروائی کا حکم دیا اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور اسٹیٹ بنک کو بھی اس قسم کی ہدایت جاری کیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔