وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاہدے کے تحت عالمی بنک زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کو فنی معاونت فراہم کرے گا۔

پنجاب حکومت اور عالمی بنک کے درمیان صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے معاہدے پر دستخط
22 ستمبر 2016 (15:14)
0

پنجاب حکومت اور عالمی بنک نے صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے آج لاہور میں ایک معاہدے پر دستخط کئے۔سیکرٹری زراعت پنجاب ریٹائرڈ کیپٹن محمد محمود اور پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھاالنگوان نے معاہدے پر دستخط کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاہدے کے تحت عالمی بنک زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کو فنی معاونت فراہم کرے گا۔