دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں عالمی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔

file photo

پوری قوم اور مسلح افواج ہر قیمت پر مادروطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں:پاکستان
22 ستمبر 2016 (15:06)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ پوری قوم اور مسلح افواج ہر قیمت پر مادروطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں بھارت کے جنگی جنون سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کی مشقیں معمول کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پرامن ہمسائیگی وزیراعظم کو نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں عالمی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔قابض بھارتی فوج کی مسلسل بربریت کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ بند کرانے کیلئے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی طرف سے چھروں والی بندوق کے استعمال سے تقریباً ایک سو دس کشمیری شہید ، دس ہزار سے زائد زخمی اور تقریباً آٹھ سو بینائی سے محروم ہو گئے ہیں ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان اور کراچی میں بھارت کی پشت پناہی اور مالی معاونت سے دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور اس کا اعتراف را کے ایجنٹ کلبھوش یادیو نے کہا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم کا حالیہ بیان پاکستان میں بھارت کی حمایت اور مالی معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا ایک اور ثبوت ہے جس کا مقصد ملک کو غیرمستحکم کرنا ہے۔
اوڑی حملے کے بعد بھارتی الزامات سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ بھارت میں اسی طرح کے ہر واقعے کے بعد پاکستان پر انگلی اٹھا نا دراصل ہمسایہ ملک کا وطیرہ بن چکا ہے۔