گورنر بلوچستان نے سبی ہرنائی روڈ اور ریلوے ٹریک کو بروقت مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔

بڑے منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا: محمد خان اچکزئی
22 ستمبر 2016 (12:59)
0

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بڑے منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔وہ کوئٹہ میں منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔
گورنر نے سبی ہرنائی روڈ اور ریلوے ٹریک کو بروقت مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل کیا جا رہا ہے۔