آزادکشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کو بے نقاب کیا۔

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کی نمائندگی کی :مسعود خان
22 ستمبر 2016 (12:57)
0

آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کشمیری عوام کی نمائندگی کی اور ان کے حق خودارادیت کا معاملہ بھرپور طریقے سے پیش کیا۔
پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کو بے نقاب کیا۔مسعود خان نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کا مثبت اثر ہو گا کیونکہ اس کو جموں وکشمیر اور پاکستان کے عوام نے توجہ اور دلچسپی سے سنا۔