یہ قرض دو لاکھ سات ہزار سات سو بیس نوجوانوں کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے یا پھر نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے دیا گیا۔

وزیراعظم کی بلاسود قرض سکیم کے تحت ساڑھے4 ارب روپے سے زائد تقسیم
22 ستمبر 2016 (12:54)
0

وزیراعظم کی بلاسود قرض سکیم کے تحت ملک بھر میں اکتوبر 2014 سے رواں سال اگست تک ساڑھے چار ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔یہ قرض دو لاکھ سات ہزار سات سو بیس نوجوانوں کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے یا پھر نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے دیا گیا۔
چھوٹے پیمانے پر مالیاتی سہولت کی اس سکیم کا مقصد ملک کے پسماندہ علاقوں کے غریب ترین افراد کی مدد کرنا ہے ۔ سکیم سے مستفید ہونے والوں میں اکسٹھ فیصد خواتین شامل ہیں۔