file photo

بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہیدکردیا
22 ستمبر 2016 (12:49)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔قابض فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے Aragam میں چھپراں گجر پتی کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

ادھر بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کی شہادتوں کے واقعات کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 76 ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج ہیں۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاجی مارچ روکنے کے لئے سرینگر اور دوسرے علاقوں میں کرفیو اور دوسری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔