وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے ترک قونصل جنرل کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی کے دوران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

ترک حکومت اور عوام نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے:شہباز
22 ستمبر 2016 (12:42)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک حکومت اور عوام نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات آج لاہور میں نئے ترک قونصل جنرل سردیز ڈینیز سے ملاقات کے دوران کہی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نئے ترک قونصل جنرل کو مبارکباد دیتے ہوئے شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی کے دوران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
ترک قونصل جنرل نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔