وزیر اعظم نوازشریف اور حسن روحانی کے درمیان ملاقات میں گیس پائپ لائن اور ایران سے درآمد کی جانیوالی بجلی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاکستان اورایران کا دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
22 ستمبر 2016 (12:23)
0

پاکستان اورایران دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔اس اطمینان کا اظہار وزیراعظم محمد نواز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے71 ویں اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور ایران سے درآمد کی جانیوالی بجلی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جس سے آئندہ برسوں میں پاکستان میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے صدر روحانی کو کشمیر میں بھارتی جارحیت خصوصاً گزشتہ دو ماہ سے جاری مظالم کے بارے میںآگاہ کیا اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زوردیا۔
ایران کے صدر نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے اوراس کی ترقی ایران کی ترقی ہے۔