file photo

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ضلعی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں:مائیکل
22 ستمبر 2016 (10:16)
0

انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے ضلعی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔

انہوں نے جرمن سفیر Ina Lepel اور ہالینڈ کی سفیر مسزJeannette Seppen سے اسلام آباد میں الگ الگ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس سلسلے میں منتخب ارکان ،ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔