file photo

ایم کیو ایم نے لندن سے مکمل لا تعلقی اختیار کی ہے:ستار
22 ستمبر 2016 (09:38)
0

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے لندن سے مکمل لا تعلقی اختیار کی ہے اور پارلیمنٹ کا کوئی بھی منتخب نمائندہ استعفیٰ نہیں دے گا۔

انہوں نے کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو پارٹی کے تمام حلقوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ لندن سے جاری کئے گئے کسی بیان پر عمل نہیں کریں گے۔