file photo

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی پروگرام میں29 ستمبرتک توسیع
22 ستمبر 2016 (09:35)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یٰسین ملک سمیت مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ہڑتال اور احتجاجی پروگرام میںاس ماہ کی انتیس تاریخ تک توسیع کردی ہے۔ احتجاجی پروگرام میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف آزادی مارچ، ریلیاں اور مظاہرے شامل ہیں۔

ادھر کٹھ پتلی حکام نے انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے ظالمانہ قانون کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔  سری نگر کے پرنسپل سیشن جج نے خرم پرویز کی رہائی کا حکم جار ی کیا تھامگر کپواڑہ جیل سے ان کی رہائی کے فوراً بعد بھارتی پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔
اس سے قبل بھارتی پولیس نے انہیں اس وقت نئی دلی ائرپورٹ پر رو ک لیا جب وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری اجلاس میں شرکت کے لئے جینوا جارہے تھے۔