file photo

سرتاج عزیز کی آئر لینڈ اور بلغاریہ کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں
22 ستمبر 2016 (09:20)
0

آئر لینڈ اور بلغاریہ نے پاکستان کے ساتھ موجودہ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی باہمی مفاہمت کو فروغ دینے کیلئے مشاورت اور روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ نیو یارک میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی آئر لینڈ کے وزیر خارجہ چارلس Flanagen اور بلغاریہ کے وزیر خارجہ ڈینئل Mitov کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں کیاگیا۔
آئر لینڈ اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی کامیابیوں اور اس کے عوام کی قربانیوںکی تعریف کی۔
سرتاج عزیز نے اپنے ہم منصبوں کوپاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔