وزایراعلیٰ پنجاب نے دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی امداد کی رقم ایک کروڑ روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

file photo

پنجاب پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے قابل ستائش کوششیں کی ہیں:شہباز
22 ستمبر 2016 (09:17)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔ لاہور میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس فورس ،ایلیٹ پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرأت اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

شہباز شریف نے کانسٹیبل کا گریڈ پانچ سے بڑھاکر سات کرنے ہیڈ کانسٹیبل کا سات سے نو اور اے ایس آئی ایس کاگریڈ نو سے بڑھا کر گیارہ کرنے اورہیڈ کانسٹیبل کے عہدے کی تیرہ ہزار اضافی آسامیوں کااعلان کیا۔
شہباز شریف نے دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی امداد کی رقم بھی پچاس لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔